اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں گزشتہ برس کے دوران 500 سے زائد کیسز بالخصوص چھاتی کے سرطان کے مریضوں کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور سکریننگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے ”اے پی پی“ …
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں گزشتہ برس کے دوران 500 سے زائد کیسز بالخصوص چھاتی کے سرطان کے مریضوں کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور سکریننگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ انہوں نے ملک میں بھی عوام الناس میں آگاہی کے لئے سیمینارز، سمپوزیم، ورکشاپس اور واکس کا اہتمام کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا تھا کہ کینسر کی ابتداءجمیں تشخیص سے اس کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 35 ہسپتال کینسر کے علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں جن میں سے 18 پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہسپتال 80 فیصد مریضوں کی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔








