اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی ترقی کے لیے ملکر کام کریں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے …
وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی ترقی کے لیے ملکر کام کریں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں اور سرمایہ کاری کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں تاکہ وہ اگلی حکومت کے لیے اپنے نمائندے منتخب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر حکومت کو دباﺅ میں لانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ عبدالقدوس بزنجو صوبے کی عوام کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔








