سی ڈی ڈبلیو پی نے 80.6 ارب روپے کے 20 منصوبوں کی منظوری دےدی ، 60.9 ارب روپے کے منصوبوں کو مزید کارروائی کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کو 80.6 ارب روپے کے 20 منصوبوں کی منظوری دےدی جن میں سے 60.9 ارب روپے کے گرانقدر منصوبوں کو مزید کارروائی کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیا ہے۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت منعقد …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کو 80.6 ارب روپے کے 20 منصوبوں کی منظوری دےدی جن میں سے 60.9 ارب روپے کے گرانقدر منصوبوں کو مزید کارروائی کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیا ہے۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ منظوری کیلئے جو منصوبے پیش کئے گئے ان میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات، فزیکل پلاننگ و ہاﺅسنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، گورننس، ڈیوولوشن و ایریا ڈویلپمنٹ، صنعت و تجارت، صحت اور ماس میڈیا کے منصوبے شامل ہیں۔ توانائی کے شعبہ میں 220 کے وی کے ایک مستونگ سب سٹیشن کے منصوبہ کے علاوہ 220 کے وی سبی۔مستونگ۔کوئٹہ۔لورالائی، ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کے 14.143 ارب روپے کے منصوبے مزید منظوری کیلئے ایکنک ارسال کئے گئے ۔

مزید خبریں