اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قصور واقعے کے مجرموں کو مثالی سزا دی جائے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معصوم زینب کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس مکروہ فعل کے پیچھے چھپے ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق …
قصور واقعے کے مجرموں کو مثالی سزا دی جائے گی،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قصور واقعے کے مجرموں کو مثالی سزا دی جائے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معصوم زینب کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس مکروہ فعل کے پیچھے چھپے ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، انہوں نے مذید کہا کہ عوام کو تعلیم دینے اور ان میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سماجی جرائم سے بچا جا سکے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تعلیم کے ذریعے والدین کی تربیت بھی ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پاکستان میں جدید تحقیقاتی نظام موجود ہے لیکن نتائج کے حصول کے لیے صرف عزم کی ضرورت ہے۔








