وزارتِ مذہبی امور میں زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں کا اہم اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) حج و عمرہ زیارات کی طرز پر ایران ، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات بھی آسان تر بنائیں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کو مربوط اور محفوظ بنانے سے متعلق وزارتِ مذہبی امور میں ایک اہم …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) حج و عمرہ زیارات کی طرز پر ایران ، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات بھی آسان تر بنائیں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کو مربوط اور محفوظ بنانے سے متعلق وزارتِ مذہبی امور میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور کے علاوہ مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری ، سپیشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ شاہ محمد جمال، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق ، شیعہ علماءکرام سمیت صوبائی محکموں اور سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور زائرین کو مزیدسہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ اس سلسلے میں دیگر تمام محکموں خصوصا حکومتِ بلوچستان اور سیکورٹی اداروں سے رابطہ رکھا جائے گا۔ زائرین کو لے جانے کیلئے عمرہ آپریٹرز کی طرز پر مستحکم ٹور آپریٹرز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ان کو مانیٹرکیا جائے گا تاکہ زائرین کو دی جانے والی سہولیات میں دن بدن بہتری لائی جا سکے۔ شیعہ علماء نے اجلاس میں زائرین کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا جن پر ترتیب وار بحث کی گئی اور بہتری کیلئے قابلِ عمل تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری اور حکومتِ بلوچستان کے نمائندوں نے مستقبل قریب میں زائرین کے سفر کو مزید آسان اور محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں