اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے غریب اور مستحق افراد کو غربت سے مستقل چھٹکارا دلانے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گریجویشن پلان کے لئے بہترین بین الاقومی طریقوں اور ماضی کے تجربات کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) سے مستفید …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گریجویشن پلان بارے بریفنگ کے موقع پر ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے غریب اور مستحق افراد کو غربت سے مستقل چھٹکارا دلانے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گریجویشن پلان کے لئے بہترین بین الاقومی طریقوں اور ماضی کے تجربات کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) سے مستفید ہونے والوں کے لئے گریجویشن پلان کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چئیرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن، سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وزیراعظم کو گریجویشن کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو ان کی گھریلو آمدن میں اضافے، ہنر مند بنانے کی تربیت اور انسانی وسائل کی ترقی کے ساتھ ساتھ دیر پا بہبود کو فروغ دے کر انہیں غربت کے چنگل سے مستقل طور پر نکالنے کے لئے وضع کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیاکہ بی آئی ایس پی کے مستفید کنندگان کو خود روزگار کے ذریعے آمدنی کمانے کے قابل بنانے کے حوالے سے بہترین بین الاقوامی عوامل اور قابل عمل حل کی پیروی کی جا رہی ہے۔








