اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے انتہاءپسندی کے سدباب اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے قوم کامتفقہ بیانیہ ”پیغام پاکستان“ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں تشکیل پانے والا آئین پاکستان ہی ہمارا بنیادی بیانیہ ہے جبکہ علماءکا فتویٰ اس کی وضاحت اور تائید کرتا ہے جس سے انتہاءپسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد …
صدر مملکت ممنون حسین کا انتہاءپسندی کے سدباب اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے قوم کامتفقہ بیانیہ ”پیغام پاکستان“ کے اجراءکے موقع پر خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے انتہاءپسندی کے سدباب اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے قوم کامتفقہ بیانیہ ”پیغام پاکستان“ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں تشکیل پانے والا آئین پاکستان ہی ہمارا بنیادی بیانیہ ہے جبکہ علماءکا فتویٰ اس کی وضاحت اور تائید کرتا ہے جس سے انتہاءپسندی اور دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے زیر اہتمام متفقہ قومی بیانیہ کے حوالہ سے شائع ہونے والی کتاب ”پیغام پاکستان“ کے اجراءکے موقع پر کہی جس میں18 سو سے زائد علماءکرام کا متفقہ فتویٰ شائع کیا گیا ہے اور اس میں دہشت گردی، خونریزی اور خود کش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ پروفیسر احسن اقبال چوہدری، وزیر ِخارجہ خواجہ محمد آصف، چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، صدر وفاق المدارس العربیہ ڈاکٹر عبدالرزاق، صدر تنظیم المدارس اہل سنت مفتی منیب الرحمن، صدر وفاق مدارس سلفیہ پروفیسر ساجد میر، صدر وفاق المدارس شیعہ علامہ سید ریاض حسین نجفی، صدر رابط المدارس مولانا عبدالمالک نے بھی خطاب کیا۔








