اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے بزرگ مسلم لیگی رہنما، سینئر صحافی اورکالم نگار نثار احمد نثار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر جمال ناصر کے نام تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نثار احمد نثار کو بابائے قوم …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا سینئر صحافی اورکالم نگار نثار احمد نثار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے بزرگ مسلم لیگی رہنما، سینئر صحافی اورکالم نگار نثار احمد نثار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر جمال ناصر کے نام تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نثار احمد نثار کو بابائے قوم کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی قیادت میں سیاسی تحریک کا اہم حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ مسلم لیگ کے پرچم تلے انہوں نے ملک میں جمہوریت کے فروغ و تحفظ کےلئے اپنی زندگی وقف کئے رکھی۔ معاشرتی اور سیاسی مسائل پر کالم نگاری میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور صحافت کے محاذ پر آخری دم تک سرگرم عمل رہے۔ عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔








