اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار ، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیالات کیا ۔ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کاامام خمینی انٹر نیشنل ایئر پورٹ تہران پہنچنے پر نائب وزیر برائے بین الاقو امی امور بریگیڈیئر جنرل ایم آحدی نے …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایران کے وزیردفاع سے ملاقات ، وزارت دفاع کے ایکسپورٹ پروموشن سینٹر کا دورہ، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار ، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیالات کیا ۔ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کاامام خمینی انٹر نیشنل ایئر پورٹ تہران پہنچنے پر نائب وزیر برائے بین الاقو امی امور بریگیڈیئر جنرل ایم آحدی نے خیر مقدم کیا۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی سے ملاقات کے دوران رانا تنویر حسین نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو نمایاں کیا۔ جس کے جواب میں ایرانی وزیر دفاع نے خطے میں استحکام کے لیے دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات پر زور دیا اور دونوں ممالک کے دفاعی تعاون اور دفاعی صنعتوں میں نئے مواقع کے تبادلہ کے لئے بات چیت کی ۔ وفاقی وزیر نے ایرانی وزارت دفاع کے ایکسپورٹ پروموشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں دفاعی صنعت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔








