کراچی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 592.19 پوائنٹس کے اضافے سے 42939.68 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 79 ارب 34 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 451 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 40 کروڑ 37 لاکھ 11 ہزار 176 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 592.19 پوائنٹس کے اضافے سے 42939.68 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 592.19 پوائنٹس کے اضافے سے 42939.68 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 79 ارب 34 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 451 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 40 کروڑ 37 لاکھ 11 ہزار 176 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 4 لاکھ 3 ہزار 240 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42400، 42500، 42600، 42700، 42800 اور 42900 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 592.19 پوائنٹس کے اضافے سے 42939.68 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 392.94 پوائنٹس کی تیزی سے 21753.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔








