وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ملک میں سی پیک بن رہا تھا، دہشت گردی ختم ہورہی تھی، میٹرو اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا ،انتخابی اصلاحات ، یوتھ پروگرام ، تعلیمی اصلاحات اور ہیلتھ پروگرام بن رہا تھا تودوسری طرف دو سیاسی کزنزکنٹینر بنا رہے تھے، پہلے ملک کی ترقی …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب ملک میں سی پیک بن رہا تھا، دہشت گردی ختم ہورہی تھی، میٹرو اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا ،انتخابی اصلاحات ، یوتھ پروگرام ، تعلیمی اصلاحات اور ہیلتھ پروگرام بن رہا تھا تودوسری طرف دو سیاسی کزنزکنٹینر بنا رہے تھے، پہلے ملک کی ترقی کے خلاف کنٹینر بنا تھا اور اب تین سیاسی کزنز مل کر ملک کے آئین کے خلاف کنٹینر بنا رہے ہیں، تین سیاسی کزنز نامعلوم نجومیوں کی اے بی سی ٹیم بننے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہو گیا ہے پاکستان کے عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، پاکستان کے عوام کی اے ٹیم صرف پاکستان مسلم لیگ (ن ) ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے محمد نواز شریف کی قیادت میں جو وعدہ کیا وہ پورا کیا۔منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، تینوں سیاسی کزنز کو سمجھ آچکی ہے کہ ان کے اپنے حلقوں میں پاکستان کے عوام اب ان کو ووٹ نہیں دیں گے، چکوال کے ضمنی انتخاب کے نتائج سب کے سامنے ہیں، قوم ان لوگوں کے ایجنڈے سے آگا ہے جو ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلا نا چاہتے ہیں، ملک کی خدمت کرنے والی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ جیسے چیلنجز پر قابو پانے والی، سی پیک انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے لئے کام کرنے والی حکومت زیادہ بہتر ہے یا وہ لوگ جو کنٹینر بنانے میں مہارت رکھتے ہیںاسی لئے تینوں سیاسی کزنز اس حکومت کے خلاف کسی غیر آئینی طرز کی آخری کوشش کر رہے ہیں جو پاکستان کے عوام کے ووٹ سے بنی ہے اور جو پاکستان کے عوام کی اے ٹیم ہے۔