اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک بھارت …
نئے سال کے آغاز سے اب تک بھارت 100 سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک بھارت 100 سے زائد دفعہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔جس پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قوموں کی حاکمیت اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز اچھی بات ہے۔








