بھارت اور اسرائیل کے مقاصد ایک ہیں،دونوں مسلمانوں پر بے شمار مظالم ڈھا رہے ہیں،دونوں کے اکٹھے ہو جانے کے باوجود ہم اپنا بھرپور دفاع کر سکتے ہیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اسلام مخالف ایک تعلق ہے جو انکے مسلمانوں کے …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
بھارت اور اسرائیل کے مقاصد ایک ہیں،دونوں مسلمانوں پر بے شمار مظالم ڈھا رہے ہیں،دونوں کے اکٹھے ہو جانے کے باوجود ہم اپنا بھرپور دفاع کر سکتے ہیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا اسلام مخالف ایک تعلق ہے جو انکے مسلمانوں کے علاقوں پر قابض ہونے سے ظاہر بھی ہے۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کے ایک بہت بڑے علاقے پر قبضہ کر کے بیٹھا ہوا ہے جبکہ بھارت بھی کشمیری مسلمانوں کے بہت بڑے علاقے پر قابض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں طرف بے شمار مظالم ڈھا رہے ہیں اور پوری پوری نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں ممالک کے مقصد بھی ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گجرات میں بہت سے مسلمانوں کے قتل عام میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستانی قوم کی اپنے فلسطینی بھائیوں سے ایک جذباتی وابستگی بھی ہے، کشمیر کے مسئلے کے ساتھ ہماری بقا وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان دونوں ممالک کے گٹھ جوڑ سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ان دونوں کے اکٹھے ہو جانے کے باوجود بھی اپنا بھرپور دفاع کر سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری بہترین مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے جنگ لڑ رہی ہیں جس میں ہم نے بہت زیادہ قربانیاں بھی دی ہیں اور اس ضمن میں ہمیں بہت اہم کامیابیوں بھی حاصل ہوئی ہیں۔








