گذشتہ سال کے دوران بینکاری کے شعبہ کی جانب سے جاری قرضوں کی شرح میں17 فیصداضافہ

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) گذشتہ سال2017ءکے دوران بینکاری کے شعبہ کی جانب سے جاری کئے گئے قرضوں کی شرح میں17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کاروباری و صنعتی شعبوں سمیت دیگرقرضہ جات کی مد میں6.53 کھرب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال2016ءکے دوران بینکنگ سیکٹر کی جانب سے 5.57 کھرب روپے کے قرضے …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) گذشتہ سال2017ءکے دوران بینکاری کے شعبہ کی جانب سے جاری کئے گئے قرضوں کی شرح میں17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کاروباری و صنعتی شعبوں سمیت دیگرقرضہ جات کی مد میں6.53 کھرب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال2016ءکے دوران بینکنگ سیکٹر کی جانب سے 5.57 کھرب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ قرضہ جات کے اجراءمیں اضافہ سے کاروباری سرگرمیوںکے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے۔