اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں، تخت لاہور جس کا ہے آئندہ بھی اسی کے نصیب میں ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات آئین کے مطابق اپنے …
وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں، تخت لاہور جس کا ہے آئندہ بھی اسی کے نصیب میں ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابات آئین کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوںگے، اس حوالے سے اگر کوئی خلاءآتا ہے تواس سے ملک کو نقصان ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔








