بھارت اور اسرائیل اسلام مخالف ایجنڈے پرگٹھ جوڑ ہے، اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کے بڑے علاقے پر قابض جبکہ بھارتکشمیری مسلمانوں کے بہت بڑے علاقے پر قابض ہے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کااسلام مخالف ایجنڈے پر گٹھ جوڑ جو انکے مسلمانوں کے علاقوں پر …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
بھارت اور اسرائیل اسلام مخالف ایجنڈے پرگٹھ جوڑ ہے، اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کے بڑے علاقے پر قابض جبکہ بھارتکشمیری مسلمانوں کے بہت بڑے علاقے پر قابض ہے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کااسلام مخالف ایجنڈے پر گٹھ جوڑ جو انکے مسلمانوں کے علاقوں پر قابض ہونے سے عیاں بھی ہے۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کے ایک بہت بڑے علاقے پر قبضہ کر کے بیٹھا ہوا ہے جبکہ بھارت بھی کشمیری مسلمانوں کے بہت بڑے علاقے پر قابض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں مسلمانوں پر بے شمار مظالم ڈھا رہے ہیں ، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی پوری پوری نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں ممالک کے مذموم مقاصد بھی ایک ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گجرات میں بہت سے مسلمانوں کے قتل عام میں بھی ملوث رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ، پاکستانی قوم کی فلسطینیوں سے ایک جذباتی وابستگی بھی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ ہماری بقا وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان دونوں ممالک کے گٹھ جوڑ سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ان دونوں کے اکٹھے ہو جانے کے باوجود بھی اپنا بھرپور دفاع کر سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ہماری بہترین مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے کامیاب جنگ لڑ رہی ہیں جس میں ہم نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس ضمن میں ہمیں بہت اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔








