اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نہ تو ماضی میں ایسے دھرنوں اور احتجاجوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکے ہیں اور نہ ہی آئند ہ ان کو اس احتجاج کے نتیجہ میں کوئی کامیابی حاصل ہونے …
عمران خان اور طاہر القادری کو ماضی میں دھرنوں اور احتجاجوں سے کوئی کامیابی ملی اورنہ اب ملے گی،وفاقی وزیربرجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری نہ تو ماضی میں ایسے دھرنوں اور احتجاجوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکے ہیں اور نہ ہی آئند ہ ان کو اس احتجاج کے نتیجہ میں کوئی کامیابی حاصل ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کی ہٹ دھرمی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے گزشتہ ساڑھے چار سال کا عرصہ صرف اور صرف دھرنوں میں گزرا ہے اور اب جبکہ حکومت کی مدت میں چند ماہ باقی ہیں تو ان دھرنوں کا مقصد ماسوائے اس کے اور کچھ نہیں ہے کہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے عمل میں مزید رکاوٹیں پیدا کرکے ملک کو غیر مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان خود کو وزیر اعظم دیکھنے کےلئے مسلم لیگ(ن) کے ملک کی ترقی و خوشحالی سے متعلق منصوبوں کو سست روی کا شکار کرنے کے لیے دھرنوں کا سہارا لیتے ہیں تو دوسری جانب طاہر القادری نئی سازشوں کے ساتھ پاکستان آتے ہیں۔








