کراچی ۔ 17 جنوری (اے پی پی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور400سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں73ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم89کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔مقامی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان،100انڈیکس ایک بار پھر 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال

مزید خبریں
کراچی ۔ 17 جنوری (اے پی پی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور400سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر 43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں73ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم89کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری اور کیمیکل ،توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹرز میں حصص کی خریداری کے باعث پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43000، 43100،43200اور43300پوائنٹس کی 4بالائی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ۔شیئرز مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 419.29پوائنٹس بڑھ کر 43358.97پوائنٹس پر جا پہنچا ۔








