وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن کی زیر صدارت پی پی آئی بی کا 114 واں اجلاس منعقد

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان کی زیر صدارت بدھ کو پرائیوےٹ پاور اینڈ انفراسٹریکچر بورڈ (پی پی آئی بی ) کا 114 واں اجلاس منعقد ہو ا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے بورڈ ممبرز کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول فراہم …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان کی زیر صدارت بدھ کو پرائیوےٹ پاور اینڈ انفراسٹریکچر بورڈ (پی پی آئی بی ) کا 114 واں اجلاس منعقد ہو ا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے بورڈ ممبرز کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا رہاہے ۔اور انکے معاملات کو احسن انداز میں چلایا جا رہا ہے جو کہ بورڈ ممبران کی ان اجلاسوں میں فعال شرکت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ اس موقع پرمینیجنگ ڈائریکٹرز پی پی آئی بی، شاہ جہاں مرزا نے اجلاس کو بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ انھوں نے اجلاس کو بتایا کہ بجلی کے پیداواری منصوبوں کے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لےے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ مقامی اور پائیدار توانائی کے فروغ کے لےے مجموعی طور پر 5600 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے 7 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

مزید خبریں