قالینوں، رگز اور میٹس کی برآمدات میں نومبر 2017ءکے دوران 28 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) نومبر 2017ءکے دوران قالینوں، رگز اور میٹس کی قومی برآمدات میں 28 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 8.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2017ءکے دوران 6.3 ملین ڈالر کی برآمدا کی گئی تھیں۔ اس طرح اکتوبر 2017ءکے مقابلہ میں نومبر 2017ءکے …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) نومبر 2017ءکے دوران قالینوں، رگز اور میٹس کی قومی برآمدات میں 28 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 8.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2017ءکے دوران 6.3 ملین ڈالر کی برآمدا کی گئی تھیں۔ اس طرح اکتوبر 2017ءکے مقابلہ میں نومبر 2017ءکے دوران قالینوں، رگز اور میٹس کی ملکی برآمدات میں 28.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔