وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا مظہر نثار کی شاعری کی کتاب ”دی ماہنگی جنکشن“ کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرے میں اعتدال کیلئے آرٹ کلچر اور ادب کا فروغ ناگزیر ہے، جمہوری حکومت جلد کلچرل پالیسی کا بھی اعلان کرے گی، دہشت گردی اورانتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے مجموعی آبادی کے 62فیصد نوجوانوںپر توجہ مرکوزکرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظہر نثار کی شاعری …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرے میں اعتدال کیلئے آرٹ کلچر اور ادب کا فروغ ناگزیر ہے، جمہوری حکومت جلد کلچرل پالیسی کا بھی اعلان کرے گی، دہشت گردی اورانتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے مجموعی آبادی کے 62فیصد نوجوانوںپر توجہ مرکوزکرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظہر نثار کی شاعری کی کتاب ”دی ماہنگی جنکشن“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی، 2013ءکے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ پر امن اور خوشحال ہے، معصوم انسانوں کو مارنے والوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے مجموعی آبادی کے 62فیصد نوجوانوںپر توجہ مرکوزکرنا ہوگی۔

مزید خبریں