تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہے،لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا طاقت کا مظاہرہ ایک فلاپ ترین شو تھا، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد صرف اقتدار کے حصول کے …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہے،لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا طاقت کا مظاہرہ ایک فلاپ ترین شو تھا، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد صرف اقتدار کے حصول کے لیے ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کا طاقت کا مظاہرہ ایک فلاپ ترین شو تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءکے بعد سے ملک میں جمہوری نظام کا تسلسل قائم ہے جسے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا چاہیئے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن ہم دعا اور امید کرتے ہیں کہ ملک میں یہ جمہوری نظام جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرپرسن آصف علی زرداری اپنے سابقہ دور حکومت میں بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ماڈل ٹاﺅن واقعے کے شہداءکے بارے میں بات کرنے کی بجائے راوالپنڈی کے لیاقت باغ کے واقعے کے شہداءکی بات کرنی چاہیئے۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ میں ایک کمیٹی کے قیام کے لیے عوام کے 15 ملین ڈالرز گنوا دئیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اگلے انتخابات کا انعقاد وقت پر کیا جائے گا اور جمہوری نظام کو جاری رکھیں گے۔








