اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا ملک میں لاشوں پر سیاست کو فروغ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مخالفین سیاسی میدان میں اس …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا ملک میں لاشوں پر سیاست کو فروغ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مخالفین سیاسی میدان میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور حکومت کے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو بدنام کرنے کے لیے متحد ہو رہے ہیں لیکن وہ اس ضمن میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عوام سے مسترد شدہ سیاسی جماعتوں نے لاہور میں سیاسی سرکس منعقد کی جس کا صرف ایک ہی مقصد تھا اور وہ تھا اقتدار کا حصول جسے وہ کسی بھی قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے موقف کی توثیق کی ہے۔








