اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کا وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے پر صدر ویدودو کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گفت و شنید کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر ویدودو کے مابین وفد کی سطح پر دوطرفہ تعلقات …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور انڈونیشیئن صدر جوکو ویدودو کادفاع اور سیکورٹی تعاون مزید مستحکم بنانے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پراتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کا وزیراعظم ہاﺅس اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے پر صدر ویدودو کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گفت و شنید کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر ویدودو کے مابین وفد کی سطح پر دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے وسیع تر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور انڈونیشیاءکے عوام کے مابین سیاسی، ثقافتی، مذہبی تعلقات ہیں اور جمہوری اقدار کے لئے احترام رکھتے ہیں۔ اسلامی دنیا کے سب سے بڑے ممالک ہوتے ہوئے دونوں ملک ترقی، خوشحالی، استحکام، سلامتی اور علاقائی سالمیت پر متحد ہیں۔ دفاع اور سیکورٹی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدر ویدودو کوپاکستان کی دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کوششوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے تجارتی توازن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے تسلیم کیا کہ دونوںممالک میں تجارت بڑھانے کے امکانات پائے جاتے ہیں جنہیں ترجیحی تجارتی معاہدہ سے استفادہ کرتے ہوئے وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت ٹیرف لائنز کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر ترجیحی تجارتی معاہدے کو بتدریج آزادانہ تجارتی معاہدے کی سطح تک لے جانے پر بھی مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔








