اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ورلڈ بینک کی ریجنل وائس پریذیڈنٹ انیتے ڈکسن کی سربراہی میں عالمی بینک کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ یہاں وزیراعظم ہاﺅس میںملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچھا موٹھو ایلان گووان، بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایف سی) کی علاقائی نائب صدر سنیزانا سٹائلی کوویک اور ندیم صدیقی بھی انتیے ڈکسن کے ہمراہ تھے۔ …
وزیراعظم سے ورلڈ بینک کی ریجنل وائس پریذیڈنٹ انیتے ڈکسن کی سربراہی میں بینک کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ورلڈ بینک کی ریجنل وائس پریذیڈنٹ انیتے ڈکسن کی سربراہی میں عالمی بینک کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ یہاں وزیراعظم ہاﺅس میںملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچھا موٹھو ایلان گووان، بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایف سی) کی علاقائی نائب صدر سنیزانا سٹائلی کوویک اور ندیم صدیقی بھی انتیے ڈکسن کے ہمراہ تھے۔ وزیر برائے آبی وسائل سید جاوید علی شاہ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، سیکرٹری آبی وسائل شمائل احمد اور دیگر سینئر افسران بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ورلڈ بینک کے اشتراک سے شروع کئے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور ریٹل کے منصوبوں پر تنازعات بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم نے وفد کو موجودہ حکومت کے مجموعی اصلاحاتی ایجنڈا سے متعلق آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں اقتصادی احیاءاور اقتصادی ترقی کو بڑھوتی کی جانب گامزن کرنے میں مدد ملی ہے۔









