وفاقی وزیر داخلہ‘ پلاننگ‘ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال کا لاہور چیمبر سے خطاب

لاہور۔27جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ‘ پلاننگ‘ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے‘ انرجی سیکٹر میں 2012-13ءمیں سرمایہ کاری 185 ارب روپے تھی جو اب 404 ارب روپے ہو چکی ہے‘ انفراسٹرکچر کے شعبہ میں 2012-13ءمیں سرمایہ کاری 142 ارب روپے تھی جو اس وقت 411 ارب روپے ہے‘پاکستان کی …

لاہور۔27جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ‘ پلاننگ‘ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے‘ انرجی سیکٹر میں 2012-13ءمیں سرمایہ کاری 185 ارب روپے تھی جو اب 404 ارب روپے ہو چکی ہے‘ انفراسٹرکچر کے شعبہ میں 2012-13ءمیں سرمایہ کاری 142 ارب روپے تھی جو اس وقت 411 ارب روپے ہے‘پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ تھر جیسے پسماندہ علاقوں میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جبکہ آئندہ تین سے چار سالوں میں بجلی کے 4 ہزار میگا واٹ کے منصوبے وہاں لگیں گے‘ ملک کو اس وقت 20 سے 25 ارب ڈالر کی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اور آئندہ چند سالوں میں 150 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات کی ضرورت ہے‘ سی پیک میں 46 ارب ڈالر میں سے 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آپریشنل ہو چکی ہے‘ وہ ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر چیمبر کے عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے۔