لاہور۔27جنوری(اے پی پی )صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں شرح خواندگی 85فیصد ہے، ہمارے نوجوان جدید تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں جبکہ تعلیم نسواںکو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے،حکومتی وسائل طلباءکی تعلیم پر خرچ ہو تے ہیں ان پر بھی واجب ہے کہ اس تعلیم کو ریاست کی ترقی کے لئے استعمال کریں،آزادکشمیر دنیا کے خوبصورت ترین خطوں میں شمار …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان کالاہور کالج کے کانووکیشن سے خطاب
لاہور۔27جنوری(اے پی پی )صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں شرح خواندگی 85فیصد ہے، ہمارے نوجوان جدید تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں جبکہ تعلیم نسواںکو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے،حکومتی وسائل طلباءکی تعلیم پر خرچ ہو تے ہیں ان پر بھی واجب ہے کہ اس تعلیم کو ریاست کی ترقی کے لئے استعمال کریں،آزادکشمیر دنیا کے خوبصورت ترین خطوں میں شمار ہوتا ہے، پاکستانیوں کو جنت نظیر وادی ضرور دیکھنی چاہئے۔ وہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے 14ویں کانووکیشن کے آخری سیشن سے خطاب کررہے تھے۔صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ انہےں طالبات کا اعتماد دیکھ کر بڑی مسرت ہوئی ہے، اسی اعتماد کو لے کر ہمیں آگے بڑھناہے اور اپنی دھرتی کی خدمت کرنی ہے، حکومتی وسائل طلباءکی تعلیم پر خرچ ہو تے ہیں ان پر بھی واجب ہے کہ اس تعلیم کو ریاست کی ترقی کے لئے استعمال کریں اور ڈگریاں لے کر گھر نہ بیٹھ رہیں۔









