اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کی پیش گوئیاں کرنے والے مایوس ہو چکے ہیں ، حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی، مخالفین کے پراپگنڈے کے باوجود پارٹی منظم اور مضبوط ہے ،حکومتی حکمت عملی سے ملک کامیابی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے جانے کی پیش گوئیاں کرنے والے مایوس ہو چکے ہیں ، حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی، مخالفین کے پراپگنڈے کے باوجود پارٹی منظم اور مضبوط ہے ،حکومتی حکمت عملی سے ملک کامیابی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ،پارٹی لیڈرشپ اور کارکنان مخالفین کی جانب سے کئے جانے والے سطحی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، مخالفین حصول اقتدار کیلئے سیا ست کے مقدس پیشے کو بدنام نہ کریں،عوام کو اس بات کا ادراک ہے کہ ملک میں ترقیاتی عمل ن لیگ کی حکومت سے وابستہ ہے ، جس نے دن رات کام کر کے ملک کو مسائل سے نکالا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عام آدمی انتہائی آسانی سے موجودہ اور ماضی کی حکومتوں کا موازنہ کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کیڈ نے تومیر میں سڑکوں اور گلیوں کے تعمیری منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








