پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کا جڑانوالہ میں جلسہ سے خطاب

فیصل آباد۔27جنوری(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود حکومت کا قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری ہے،کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ کر کے دکھائیں، عوامی عدالت فیصلہ کرے گی کہ پاکستان میں اگلی حکومت کس کی ہو گی، بڑی بڑی باتیں اور خیالات میں …

فیصل آباد۔27جنوری(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود حکومت کا قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر جاری ہے،کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ کر کے دکھائیں، عوامی عدالت فیصلہ کرے گی کہ پاکستان میں اگلی حکومت کس کی ہو گی، بڑی بڑی باتیں اور خیالات میں نیا پاکستان بنانے کے سبز باغ دکھانے والے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے ملک کو کیا دیا۔کیا خیبر پختونخواہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو گئی ، دھرنوں ، جھوٹ ، بہتان ، الزام تراشی کی سیاست کرنے والے ملک و قو م کے خیر خواہ نہیں، 2018ءکے عام انتخابات میں ایک بار پھر بھر پور کامےابی حاصل کریں گے ، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری ہے ۔

مزید خبریں