وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی سوئی گیس کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اٹک ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کبھی اپنے ملک کو غیر مستحکم نہیں ہونے دے گی‘ کسی کو چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ہر غیر جمہوری اقدام کی مخالفت کی جائے گی‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے پارلیمان کی تضحیک کی گئی جس کا ہر سچے …

اٹک ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کبھی اپنے ملک کو غیر مستحکم نہیں ہونے دے گی‘ کسی کو چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ہر غیر جمہوری اقدام کی مخالفت کی جائے گی‘ غیر پارلیمانی زبان استعمال کر کے پارلیمان کی تضحیک کی گئی جس کا ہر سچے پاکستانی کو دکھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے 6نواحی موضعات کو 1ارب38کروڑ روپے سے زائد لاگت سے فراہمی سوئی گیس کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا‘ فراہمی سوئی گیس کے منصوبوں سے 6ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے۔

مزید خبریں