پاکستان کی اندرونی سکیورٹی صورتحال میں بڑی بہتری آئی ہے، جس کے نتیجہ میں اب پاکستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی مارکیٹ ہے،2012 کے مقابلہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 فی صد کمی آئی ہے،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو

برسلز ۔27 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سکیورٹی صورتحال میں بڑی بہتری آئی ہے،اس حوالہ سے ہمارا کام تقریبا ایک معجز ہ ہی ہے اسی لئے اب پاکستان بھر میںامن وامان ہے جس کے نتیجہ میں اب پاکستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی مارکیٹ ہے۔ بہت سے بین الاقوامی خوردہ فروش، فوڈ آﺅٹ …

برسلز ۔27 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی سکیورٹی صورتحال میں بڑی بہتری آئی ہے،اس حوالہ سے ہمارا کام تقریبا ایک معجز ہ ہی ہے اسی لئے اب پاکستان بھر میںامن وامان ہے جس کے نتیجہ میں اب پاکستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی مارکیٹ ہے۔ بہت سے بین الاقوامی خوردہ فروش، فوڈ آﺅٹ لیٹس اور کمپنیاں پاکستان کے صارفین کی مارکیٹ میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بیلجیئم کے ایک ٹی وی چینل اور بیلجیئن قومی ریڈیو( وی آر ٹی) کو دئے گئے ایک انٹر ویو میں کیا جو کہ وی آر ٹی نے اپنی ویب سائیٹ پر تحریری مضمون کی صورت میں شائع بھی کیا ۔ افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے الزامات کے باعث ہی اپنی سرحد پر خود ہی باڑ لگانا شروع کی تاکہ کوئی ہم پر اپنی حدود سے سرحد پار افغانستان میں کچھ بند ے بھیجنے کا الزام نہ لگا سکے ۔ ہم 2600 کلو میٹرز طویل ساری سرحد پر باڑ لگائیں گے ہم تقریبا 250 کلو میٹر باڑ پہلے سے ہی لگا چکے ہیں ۔