اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی باڈر مینجمنٹ اور دونوں اطراف سے در اندازی روکنے کی مخلصانہ کوششوں کو سرحد پار سے سبو تاژ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی دوسری جانب سے …
ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے،افغانستان کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ خطے میں امن کے لئے ہماری کوششوں کا ساتھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے، وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون(اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی باڈر مینجمنٹ اور دونوں اطراف سے در اندازی روکنے کی مخلصانہ کوششوں کو سرحد پار سے سبو تاژ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کی دوسری جانب سے بلا جواز اور بے معنی گولہ باری سے میجر جواد سمیت ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ خطے میں امن کے لئے ہماری کوششوں کا ساتھ دینا چاہتا ہے یا کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے۔








