سنچورین ۔ 2 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) اتوار کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل کھیلی گئی …
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
سنچورین ۔ 2 فروری (اے پی پی) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) اتوار کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان جنوبی افریقا نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائیگا، چوتھا 10 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، پانچواں 13 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائیگاجبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔








