اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلہ میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گذشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 3 رنز سے شکست دی۔ کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں …
قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں مرحلہ میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گذشتہ روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 3 رنز سے شکست دی۔ کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور بیلو نے کراچی وائٹس کو 77 رنزہرادیا، ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے۔ اسلام آباد نے فاٹا کو 9 وکٹوں سے اور ارباب نیاز پشاور میں کھیلے گئے۔ میچ میں پشاور نے راولپنڈی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں 8 ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پشاور، فاٹا، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور وائٹس، کراچی وائٹس، لاہور بلیو اور راولپنڈی شامل ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے 8 اور 9 فروری کو جبکہ فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔








