ایشیائی تیل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زائد تک کی کمی

سنگاپور ۔ 6 فروری (اے پی پی) ایشیائی تیل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخ ایک فیصد سے زائد تک گر گئے جس کی وجہ وال سٹریٹ سٹاک ایکسچینج میں خلاف توقع پیر کو زبردست مندی رہنا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 74 سینٹ (1.1 فیصد) کمی کے ساتھ 66.88 ڈالر فی بیرل اور امریکی …

سنگاپور ۔ 6 فروری (اے پی پی) ایشیائی تیل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخ ایک فیصد سے زائد تک گر گئے جس کی وجہ وال سٹریٹ سٹاک ایکسچینج میں خلاف توقع پیر کو زبردست مندی رہنا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 74 سینٹ (1.1 فیصد) کمی کے ساتھ 66.88 ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 77سینٹ (1.2فیصد) کمی کے ساتھ63.38 ڈالر فی بیرل طے پائی۔گذشتہ ماہ کے مقابلے میں برنٹ کی فی بیرل قیمت میں 4 ڈالر اور امریکی تیل کے نرخ میں3 ڈالر سے زائد کی کمی آ چکی ہے۔