ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں منگل کو شدید مندی چھائی رہی

ٹوکیو ۔ 6 فروری (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس کو منگل کو بھاری تقصانات کا سامنا رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں ڈو جانز انڈیکس انٹر ڈے ٹریڈنگ کے دوران ڈو کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ 1,600 پوانٹس کا ڈراپ ہے۔وال سٹریٹ کو مجموعی طور چارفیصد سے زائد کا نقصان ہوا،جنوب مشرقی ایشیائی سٹاکس کی ہراول ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں منگل کو نصف …

ٹوکیو ۔ 6 فروری (اے پی پی) ایشیائی سٹاک مارکیٹس کو منگل کو بھاری تقصانات کا سامنا رہا جس کی وجہ وال سٹریٹ نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں ڈو جانز انڈیکس انٹر ڈے ٹریڈنگ کے دوران ڈو کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ 1,600 پوانٹس کا ڈراپ ہے۔وال سٹریٹ کو مجموعی طور چارفیصد سے زائد کا نقصان ہوا،جنوب مشرقی ایشیائی سٹاکس کی ہراول ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں منگل کو نصف دن تک 5.3 فیصد پوانٹس کھوئے اور انڈیکس گذشتہ چھے ماہ کی شدید مندی کے ساتھ 21,490.63 پوانٹس پر بند ہوا، ٹاپکس انڈیکس 4.6فیصد ڈاﺅن رہا۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیا پیسیفک ایکس جاپان شئیرزمیں 4.1 فیصد کمی آئی جو کہ جون 2016ءکے بعد گراوٹ کی بڑی سطح ہے۔