ہوبارٹ ۔ 6 فروری (اے پی پی) سہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا نے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا اور اب کینگروز دوسرا میچ (آج) انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ 10 فروری کو آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے …
سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں (آج) آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
ہوبارٹ ۔ 6 فروری (اے پی پی) سہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا نے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا تھا اور اب کینگروز دوسرا میچ (آج) انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ 10 فروری کو آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، 13 فروری کو نیوزی لینڈ اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، 16 فروری کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 18 فروری کو چھٹا اور آخری میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 فروری کو شیڈول ہے۔








