ڈھاکہ ۔ 6 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا تاہم باﺅلرز ناکام دکھائی دیئے، اب دونوں …
بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔ 6 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے ڈھاکہ میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا تاہم باﺅلرز ناکام دکھائی دیئے، اب دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ (کل) جمعرات سے شروع ہو گا اور اس میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 15 فروری اور دوسرا 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔








