کمبرلی ۔ 6 فروری (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بھارت ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 88 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، جنوبی افریقن ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.2 اوورز میں 125 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، سمیرتی مندھانہ میچ …
ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 88 رنز سے ہرا دیا، سمیرتی مندھانہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

مزید خبریں
کمبرلی ۔ 6 فروری (اے پی پی) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بھارت ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 88 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، جنوبی افریقن ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 43.2 اوورز میں 125 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، سمیرتی مندھانہ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ کمبرلی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے، سمیرتی مندھانہ 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان متھالی راج 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، مریزن کیپ اور آیابونگا نے 2، 2 وکٹیں لیں








