تازہ ترین ٹینس رینکنگ، رافیل نڈال مینز اور کیرولین وزنائیکی ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

پیرس ۔ 6 فروری (اے پی پی) رافیل نڈال اور کیرولین وزنائیکی انٹرنیشنل ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جرمنی کی جولیا جارجز 2 درجے ترقی کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، مینز سنگلز میں ہسپانوی کھلاڑی …

پیرس ۔ 6 فروری (اے پی پی) رافیل نڈال اور کیرولین وزنائیکی انٹرنیشنل ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جرمنی کی جولیا جارجز 2 درجے ترقی کے ساتھ پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، مینز سنگلز میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال بدستور سرفہرست ہیں، ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، وہ نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھیننے سے 155 پوائنٹس کی دوری پر ہیں ۔