عراق کی تعمیر نو کے لیے 100 ارب ڈالر درکار

98

واشنگٹن ۔ 13 فروری (اے پی پی) عراقی کابینہ کے وزرا کی کمیٹی کے سربراہ، مہدی العلیک نے کہا ہے کہ حکومت نے اہم اور خطرناک چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گرد گروپ کو شکست دینے کے لیے ملک نے 3 سال سے زیادہ طویل جدوجہد کی۔ایک مرحلے پر داعش نے عراق کے ایک تہائی علاقے پر قبضہ جما رکھا تھا۔علیک نے توجہ دلائی کہ اس کے نتیجے میں معاشی اور ترقیاتی عمل شدید متاثر ہوچکا تھا، خاص طور پر ملک کو شدید دہشت گرد حملے لاحق تھے جس کے باعث حکومت نے اپنی ترجیحات بدلیں تاکہ ملک کی آزادی پر توجہ دی جاسکے۔