مخالفین کی بے شمار دولت بھی ان کے امیدوار کو کامیاب کرانے میں ناکام ثابت ہو گئی، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے لودھراں سے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی امیدوار کی کامیابی پر لودھراں اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر عوام کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ نوازشریف ہی ان کے دلوں میں بستے ہیں اور وہی ہی اس ملک کے …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے لودھراں سے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی امیدوار کی کامیابی پر لودھراں اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر عوام کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ نوازشریف ہی ان کے دلوں میں بستے ہیں اور وہی ہی اس ملک کے حقیقی رہنما ہیں جن سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین کی بے شمار دولت بھی ان کے امیدوار کو کامیاب کرانے میں ناکام ثابت ہو گئی ہے اور عوام نے مخالفین کی رونے دھونے اور سازشوں کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے محمد نواز شریف کے ترقی کے وژن اور پاکستان کو ایشیاءکا ٹائیگر بنانے کے نظریہ کو ووٹ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ عوام ترقیاتی منصوبوں، لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ، توانائی کے نئے منصوبے شروع کرنے اور سی پیک جیسے میگا منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے لیڈر کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں