لندن ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی معیشت کا رکن بنانے اور بہترین سرمایہ کاری و سیاحتی منزل بنانے کیلئے سرمایہ کاروں اور وزیٹرز کیلئے دیگر ممالک کی طرح جلد الیکٹرونک ویزا کے اجراءپر غور کر رہے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا لندن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ ، پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

مزید خبریں
لندن ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی معیشت کا رکن بنانے اور بہترین سرمایہ کاری و سیاحتی منزل بنانے کیلئے سرمایہ کاروں اور وزیٹرز کیلئے دیگر ممالک کی طرح جلد الیکٹرونک ویزا کے اجراءپر غور کر رہے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم اپنے دفتر خارجہ کے ساتھ مشاورت سے جلد ای ویزا کے اجراءپر کام کر رہے ہیں تاکہ دوسرے ممالک کی طرح حقیقی وزیٹرز اور سرمایہ کاروں کو یہ ویزا جاری ہو سکے اور پاکستان دنیا میں سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین منزل ہو۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، لارڈ قربان، یو کے پارلیمنٹ کے ممبران الیاس امین قریشی اور محمد یٰسین کے علاوہ پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام موجود تھے ، اس کے علاوہ برطانوی پاکستانی شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ پروفیسر احسن اقبال جو ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت نے درست سمت گامزن ہے اور اس کا دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار ہو رہا ہے۔








