یوکرین کی آرمز ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل کی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) یوکرین کی آرمز ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل پاولو بوکن نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ہیوی ایکویپمنٹ تیار کرنے والے پلانٹ کے ڈائریکٹر جنرل الیگزانڈر کھلان بھی انکے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یوکرین کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) یوکرین کی آرمز ٹریڈنگ کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل پاولو بوکن نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ہیوی ایکویپمنٹ تیار کرنے والے پلانٹ کے ڈائریکٹر جنرل الیگزانڈر کھلان بھی انکے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یوکرین کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے کے ذریعے یہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یوکیرین کیساتھ تجارت،معیشت،دفاع،سائنس و تیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنیکا خواہاں ہے۔

مزید خبریں