ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں مختلف ممالک کے خبر رساں اداروں کے سربراہان کے 6 نکاتی اعلامیہ پر دستخط ، منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی “مسعود احمد ملک نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اور اعلامیہ پر دستخط کئے

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں مختلف ممالک کے خبر رساں اداروں کے سربراہان کے 6 نکاتی اعلامیہ پر دستخط ، منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی “مسعود احمد ملک نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اور اعلامیہ پر دستخط کئے خبر رساں اداروں نے انسانیت کی خدمت و بہبود اور جدید اقتصادیات کی تشکیل میں معاونت کیلئے ذرائع ابلاغ کے میدان میں نئی ٹیکنالوجیز کے فروغ اور جدت کے حامل ذرائع بروئے …

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں مختلف ممالک کے خبر رساں اداروں کے سربراہان کے 6 نکاتی اعلامیہ پر دستخط ، منیجنگ ڈائریکٹر ”اے پی پی “مسعود احمد ملک نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی اور اعلامیہ پر دستخط کئے
خبر رساں اداروں نے انسانیت کی خدمت و بہبود اور جدید اقتصادیات کی تشکیل میں معاونت کیلئے ذرائع ابلاغ کے میدان میں نئی ٹیکنالوجیز کے فروغ اور جدت کے حامل ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا

دبئی ۔ 13 فروری (اے پی پی) ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شریک مختلف ممالک کے خبر رساں اداروں کے سربراہان نے 6 نکاتی اعلامیہ پر دستخط کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت و بہبود، تیز تر ترقی اور جدید اقتصادیات کی تشکیل میں معاونت کیلئے ذرائع ابلاغ کے میدان میں نئی ٹیکنالوجیز کے فروغ اور جدت کے حامل ذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں مختلف ممالک کے خبر رساں اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جو دبئی، متحدہ عرب امارات میں 11 سے 13 فروری کو منعقد ہوئی۔ قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود احمد ملک نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ”اے پی پی“ کی طرف سے نیوز ایجنسیز کے اعلامیہ پر دستخط کئے۔ خبر رساں اداروں کے نمائندگان نے سربراہ کانفرنس کے بنیادی موضوعات کی اہمیت اور عالمی افہام و تفہیم کے فروغ کی ضرورت کے ساتھ ساتھ معاشرہ، اس کے اداروں، ارکان اور میڈیا کے پیشے کی ذمہ داریوں کے ادراک کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2018ءمیں شریک نیوز ایجنسیز کے اعلامیہ پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا۔ جاری کردہ 6 نکاتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2018ءکی اہمیت اور اس میں دنیا کے مستقبل کی تشکیل کے حوالہ سے زیر بحث آنے والے کلیدی موضوعات اور انسانیت کے مفاد کیلئے ذرائع ابلاغ کے مواد کی صنعت کیلئے معاون ٹیکنالوجیز اور جدت کے حامل ذرائع وضع کرنے میں میڈیا کے متوقع کردار کا اعتراف کرتے ہیں۔ اعلامیہ کے دستخط کنندگان کو یقین ہے کہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے حصہ کے طور پر خوشی کے عالمی مذاکرے کے نتائج اور سفارشات میڈیا کی پیہم توجہ کی مستحق ہیں جبکہ تکنیکی ترقی کو تیز کرنے اور انسانی مسرت اور بہبود پر توجہ مرکوز کرنے کے درمیان توازن پیدا کرنے اور آسودہ حالی کو حکومت کے عملی ایجنڈے کے ساتھ منسلک کرنے اور مسرت کے حوالہ سے سائنسی تصورات کے اطلاق میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

مزید خبریں