اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف …
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف سے لازوال محبت آج بھی قائم ہے اور لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جیت اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف مستقبل میں بھی ملکی سیاست کا مرکزی نقطہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ آئینی و قانونی طریقے اپنائے اور قومی اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے۔








