لندن ۔ 14 فروری (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے اور انسداد دہشت گردی کے لئے کوششوںکو سراہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ احسن اقبال نے برطانیہ کے وزیر خارجہ کو بتایاکہ سکیورٹی صورتحال میں بہتری موثر اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کے استحکام کی …
وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

مزید خبریں
لندن ۔ 14 فروری (اے پی پی) برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے اور انسداد دہشت گردی کے لئے کوششوںکو سراہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ احسن اقبال نے برطانیہ کے وزیر خارجہ کو بتایاکہ سکیورٹی صورتحال میں بہتری موثر اقتصادی ترقی اور جمہوری اداروں کے استحکام کی وجہ سے پاکستان بے مثال تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اہم تجارتی و سرمایہ کاری شراکت دار کے طورپر برطانیہ کے کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اعتراف کیاکہ پاکستان نے بھرپور اقتصادی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔








