دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 67 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جام شہادت نوش کیا، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 120 ارب ڈالرکا نقصان ہوا ، امریکا پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کے لئے اسی طرح کے بیانات دے رہا ہے، ہمیں سب سے زیادہ اپنے مفادات کو سمجھنا ہو گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک سے …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 120 ارب ڈالرکا نقصان ہوا ، امریکا پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کے لئے اسی طرح کے بیانات دے رہا ہے، ہمیں سب سے زیادہ اپنے مفادات کو سمجھنا ہو گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کئی آپریشن جن میں آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد جاری ہے ۔ ان آپریشن سے ملک میں دہشت گردوں کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا رہا ہے۔

مزید خبریں