اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام خطہ اور عالمی امن کےلئے ناگزیر ہے اور توقع ہے کہ شام اور لیبیا میں جلد استحکام پیدا ہو گا اور ان دونوں ممالک کے عوام امن و خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوانِ صدر میں لیبیا کےلئے پاکستان کے …
صدرِ مملکت ممنون حسین کی لیبیا اور شام کےلئے نامزد سفیروں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام خطہ اور عالمی امن کےلئے ناگزیر ہے اور توقع ہے کہ شام اور لیبیا میں جلد استحکام پیدا ہو گا اور ان دونوں ممالک کے عوام امن و خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوانِ صدر میں لیبیا کےلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) ساجد اقبال اور شام کےلئے نامزد سفیر ایئر مارشل (ر) راشد کمال سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں کہی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان شام اور لیبیا کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ صدرِ مملکت نے نامزد سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کےلئے اقدامات کریں اور عوام کے درمیان روابط میں اضافہ پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لیبیا اور شام کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے تاکہ تعلقات میں مزید گہرائی پیدا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا اور شام کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تاریخی، تہذیبی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔








