چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام لیلیٰ خان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (پی ایم وائے پی) لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر بلاسود قرضہ سکیم کے تحت (ایف ایل ایس) 2 لاکھ 58 ہزار 637 خواتین کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ لیلیٰ خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ حکومت نے نوجوانوں خصوصاً خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) چیئرپرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام (پی ایم وائے پی) لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ پرائم منسٹر بلاسود قرضہ سکیم کے تحت (ایف ایل ایس) 2 لاکھ 58 ہزار 637 خواتین کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ لیلیٰ خان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ حکومت نے نوجوانوں خصوصاً خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر بلاسود قرضہ سکیم کے تحت معاشرہ کی غریب اور مفلس خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں